سوال

اگرکسی ایسی چیز کے ساتھ ٹیک لگا کر سویا ہو کہ اس چیز کو ہٹا دیا جائے،تو وہ گر جائےتواس صورت میں وضو ٹوٹ جاتاہے۔کیاواقعتااس چیزکوہٹادیا جائےاوروہ گر جائے تووضوٹوٹے گا یا ہم فرض کر لیں،کہ وہ ایسی چیز کے ساتھ ٹیک لگا کر سویا ہے جس کوہٹانے سے وہ گرجائے تووضو ٹوٹتا ہے؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

یہ بطور مثال غلبہ نیند کی حد سمجھانےکےلئےہے کہ آدمی اتنی گہری نیند سوجائے کہ اپنےاعضاء،وجوارح پر مکمل کنٹرول ختم ہو کرآدمی کا سہاراکسی دوسری چیز پر ہوجائے توایسی نیند ناقض وضو ہوگی ورنہ نہیں۔

لمافی الفقہ الحنفی:(1/88،الطارق)
لونام جالساومقعدتہ متمکنۃعلی الارض،لاینتض وضوءہ سواءکان مستنداعلی شئی ام لا،فعن انس رضی اللہ عنہ قال:کان اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ینامون،ثم یصلون ولایتوضاون وھذا محمول علی حال القعود
وفی کتاب الفقہ:(1/74،حقانیہ)
وفی الخانیة:(1/41،رشیدیہ)
وفی شامیة:(1/296،رشیدیہ)
وفی مجمع الانھر:(1/35،المنار)
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(1/425،رشیدیہ)
وفی تبیین الحقائق:(1/10،امدادیہ)
وفی الفتاوی التاتارخانیة:(1/254،فاروقیہ)
وفی بدائع الصنائع:(1/135،رشیدیہ)
وفی المحیطالبرھانی:(1/206،ادارةالقران)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:فیصل نذیرغفرلہ
دارالافتاءجامعةالحسن ساہیوال
21،3،1443/2021،10،28
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:95

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔