سوال

ایک آدمی نے کھانا کھایا اس کے بعداس کے دانتوں سے خون نکل آیااور تھو ک میں واضح نظرآیااور اس نے کلی نہیں کی،بلکہ اس کو نگل گیااور فورا ہی امام نے اسے کہا کہ اقامت کہو اس نےاقامت کہی ،اب پوچھنا یہ ہے کہ(1) اس کا خون نگلناکیساہے؟(2)اس کا اقا مت کہنا کیساہے؟(3)اوراس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

(1)

اس شخص کا خون نگلنا حرام ہے۔(2)اس شخص کااقامت کہنا مکروہ ہے۔(3)نماز نہیں ہوئی۔

لمافی الموسوعةالفقہیة:(21/25،علوم اسلامیہ)
“اتفق الفقھاء علی أن الدم حرام نجس لایؤکل ولا ینتفع بہ․”
وکذافی المحیط البرھانی:(1/363،ادارةالقراٰن)
“کل مایخرج من بدن الآدمی مما یوجب الوضوءأوالغسل فھو نجس کالغائط والبول والدم․”
وکذافی التنویرالابصار:(2/75،رشیدیہ)
ویکرہ اذان جنب واقامة محدث لاأذانہ}وتحتہ فی الشامیة}ویکرہ أذان جنب لأنہ یصیر داعیا إلی مالا یجیب إلیہ واقامتہ اولی بالکراھةوصرح فی(الخانیۃ)بانہ تجب الطھارۃ فیہ عن اغلظ الحدثین وظاہرہ ان الکراھة تحریمیة
وکذافی الھندیة:(1/54،رشیدیہ)
وکرہ اذان الجنب واقامتہ باتفاق الروایات والاشبہ ان یعاد الاذان ولاتعاد الاقامةولایکرہ اذان المحدث فی ظاہرالروایةھکذا فی الکافی وھو الصحیح کذا فی الجوھرۃ النیرۃ وکرہ اقامتہ ولاتعاد
وکذافی الصحیح البخاری:(1/84،رحمانیہ)
وکذافی الفتاوی اتاتارخانیة:(1/428،فاروقیہ)
وکذافی بدائع الصنائع:(1/301،رشیدیہ)
وکذافی فتح القدیر:(1/10،رشیدیہ)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(1/729،رشیدیہ)
وکذافی مجمع الانھر:(1/118،المنار)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:فیصل نذیر غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاءجامعۃالحسن ساہیوال
9،5،1443/2021،12،14
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:14

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔