سوال

عشرکن زمینوں میں ہوتاہے؟اورنصف عشرکن زمینوں میں ہوتا ہے؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

اگرزمین بارش کےپانی سےسیراب ہوتی ہےتواس میں عشر(دسواں حصہ)واجب ہےاوراگرنہریاٹیوب ویل وغیرہ سے سیراب ہوتی ہےتواس میں نصف عشر(بیسواں حصہ)واجب ہےاوراگرسال کاکچھ حصہ بارش کےپانی سےسیراب ہوتی ہےاورکچھ حصہ نہروغیرہ سےتواس میں اکثرکااعتبارہوگا۔

لمافی سنن ابی داؤد:(1/236،رحمانیة)
عن سالم بن عبداللہ عن ابیہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فیماسقت السماءوالانھاروالعیون اوکان بعلاالعشروفیماسقی بالسوانی اوالنضح نصف العشر
وفی المحیط البرھانی:(3/273،ادارۃالقرآن)
وماالسقتہ السماءاوسقی سیحاففیہ العشر،وماسقی بغرب اودالیۃ،اوسانیۃففیہ نصف العشر،وبہ وردالاثرعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والمعنی فی التفاوت قدرالمؤنۃوکربھاواذاسقی فی بعض السنۃسیحا،وفی بعضھا بآلۃ فالمعتبر ھو الغالب الاغلب
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة:(3/277،فاروقیة)
وکذافی المبسوط:(3/4،بیروت)
وکذافی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید:(1/365،الطارق)
وکذافی کتاب الفقہ علی المذاھب الاربعة:(1/521،حقانیة)
وکذافی ردالمحتار:(2/325،ایچ،ایم،سعید)
وکذافی الفتاوی السراجیة:(148،زمزم)
وکذافی حاشیةالطحطاوی علی الدر النختار:(1/418،رشیدیة)

واللہ اعلم بالصواب
عبدالصمدغفرلہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
30-01-2022/1443-6-26
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:98

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔