سوال

آج کل ہمارےعلاقےمیں بہت ساری محافل مختلف عنوانات سےہورہی ہیں مثلاسیرت کانفرنس وامثالہ اوراس کی دعوت بذریعہ دعوت نامہ دی جاتی ہےکیاان میں شرکت کرناضروری ہے؟اورشرکت نہ کرنےوالےکوملامت کرنا اور یہ کہناکہ ہم آپ کے جلسہ میں بھی شرکت نہیں کریں گےکیایہ ٹھیک ہے؟اور اس طرح یہ نیت لے کرجاناکہ اگرہم جائیں گے تو کل کویہ ہمارےپاس بھی آئیں گےجائزہے؟اورکیایہ بدعت نہیں بن جاتی؟جب اس کو اتنا لازم سمجھا جائےاورنہ کرنےوالےکوملامت بھی کی جائے۔

جواب

الجواب حامداومصلیا

محفل سیرت وغیرہ کاانعقادشرعاایک جائزاوراچھاکام ہےلہذااس میں شرکت باعث اجروثواب ہے۔لیکن اس کولازم قرار دینا اور شرکت نہ کرنےوالےکوملامت کرناجائزنہیں اورنیک مجالس میں حصول ثواب کےلیےہی جاناچاہیےاورمحض اس نیت کےساتھ جاناکہ ہمارےجانےسےوہ لوگ بھی ہماری محفل میں آئینگےدرست نہیں ۔

لمافی الاشباہ والنظائر:(28،قدیمی)
“واماالمباحات فانھاتختلف صفتھا باعتبارماقصدت لاجلہ.”
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(1/224،رشیدیہ)
تختلف صفۃالمباحات والعادات التی تصدرعن الانسان فی الیوم والیلۃباعتبارماقصدت لاجلہ،فاذاقصدت بھا التقوی علی الطاعات او التوصل الیھاکانت عبادۃ،وان لم یقصد بھاالعبادۃلاثواب علیھا
وکذافی الدروالردالمحتار:(2/356،بیروت)
وکذافی حاشیةالطحطاوی:(500،قدیمی)

واللہ اعلم بالصواب
عبدالصمدغفرلہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
15-04-1443/2021-11-21
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:109

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔