سوال

آج کل نوجوان لمبےبال رکھتےہیں اورفیشن کےطورپربالوں کوپونی لگالیتےہیں ایسےکرناشرعاکیساہے؟اس بات کی رہنمائ فرمادیں کہ شریعت کےمطابق زلفیں رکھنےوالےکیلئےرات کوسوتےوقت بالوں کوبکھرنےسےبچانےکیلئےپونی ہویاکوئی دوسری عورتوں کےبالوں والی چیزسےباندھناکیساہے؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

چونکہ جوڑابنانااورپونی وغیرہ ڈالناعرف عام میں عورتوں ہی کےساتھ خاص ہے،اس لیےعورتوں کےساتھ مشابہت کی وجہ سےمردوں کےلیےبالوں کاجوڑابنانا،پونی وغیرہ ڈالناجائز نہیں۔

لمافی صحیح البخاری:(2/874،قد یمی)
“عن ابن عباس قال لعن النبی صلی اللہ علیہ وسلم المتشبھین من الرجال بالنساءوالمتشبھات من النساءبالرجال.”
وفی سنن ابی داؤد:(1/104،رحمانیة)
عن سعیدبن سعیدالمقبری یحدث عن ابیہ انہ رای ابارافع مولی النبی صلی اللہ علیہ وسلم مربحسن بن علی علیھماالسلام وھویصلی قائماوقدغرزضفرۃفی قفاہ فحلھاابورافع فالتفت حسن الیہ مغضبافقال ابورافع اقبل علی صلوتک ولاتغضب فانی سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول ذلک کفل الشیطان یعنی مقعدالشیطان یعنی مغرزضفرہ
وفی بدائع الصنائع:(1/506،رشیدیة)
“ویکرہ ان یصلی عاقصاشعرہّ(بعداسطر)والعقص :ان یشدالشعرضفیرۃحول راسہ کماتفعلہ النساءاویجمع شعرہ فیعقدہ فی مؤخرراسہ.”
وفی المختصرفی الفقہ الحنفی:(422،بشری)
“یکرہ للرجل اذاکانت شعرہ طویلۃان یفتلھا.”
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة:(2/200،فاروقیة)
وکذافی البحرالرائق:(2/41،رشیدیة)
وکذافی الھندیة:(1/106،رشیدیة)
وکذافی ردالمحتار:(2/492،رشیدیة)
وکذافی غنیةالمتملی:(346،رشیدیة)

واللہ اعلم بالصواب
عبدالصمدغفرلہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
07-05-443/2021-12-12
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:176

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔