سوال

مسافرنےبھولےسےیاجان بوجھ کرعصرمیں چاررکعت نمازپڑھ لی،تواس کی نمازکاکیاحکم ہے؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

اگرمسافرنےجان بوجھ کرچاررکعت اس طرح پڑھیں کہ دورکعت کےبعدالتحیات کےبقدربیٹھاہوتواگرچہ فرض ادا ہو جائےگا،لیکن ایساکرنامکروہ تحریمی ہے،لھذانمازدوبارہ پڑھناواجب ہے۔
اگربھول کرچاررکعت اس طرح پڑھ لیں کہ دورکعت کےبعدالتحیات کےبقدربیٹھابھی تھااورسجدہ سہوبھی کیا تھا تو نماز ہو جائےگی،ورنہ نہیں۔

لمافی البحرالرائق:(2/230 ، رشیدیہ)
فلو اتم وقعدفی الثانیۃ صح والا لا)ای:وان لم یقعدعلی رأس الرکعتین لم یصح فرضہ،لانہ اذاقعدفقدتم فرضہ وصارت الاخریان نفلاًکالفجر وصارآثمالتأخیرالسلام
وفی الدروالرد:( 2/733،رشیدیہ)
فلواتم مسافران قعدفی)القعدۃ(الاولیٰ تم فرضہ و)لکنہ اساءلوعامداً،لتأخیرالسلام وترک واجب القصر ۔۔۔۔۔۔۔ (مازادنفل)کمصلی الفجر اربعا(وان لم یقعد بطل فرضہ)قولہ :(ان قعد۔۔۔۔۔)لان القعدۃعلی رأس الرکعتین فرض علی المسافر،لانھاآخرصلاتہ
وکذافی النہرالفائق:(1/346،قدیمی)
وکذافی الفقہ الحنفی:(1/314،الطارق)
وکذافی التاتارخانیة:(2/487،فاروقیہ)
وکذافی الہندیة:(1/139،رشیدیہ)
وکذافی الخانیةعلی ہامش الہندیة:(1/168،رشیدیہ)
وکذافی الھدایة:(1/148،قدیمی)
وکذافی التبیین:(1/211،امدادیہ)
وکذافی خلاصةالفتاویٰ:(1/200،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدرفیق غفرلہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
13/5/1443/2021/12/18
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:32

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔