سوال

تبلیغی جماعت والے مسجد میں ٹھہرے ہوئے ہیں ،وہ کپڑے دھوکر مسجد کے صحن میں سکھاتے ہیں،جس کی وجہ سے پانی کے قطرے مسجد کےصحن میں گرتے ہیں ،اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

پاک کپڑوں سے گرنے والا پانی تو پاک ہے ،لیکن مسجد کے آداب کی وجہ سے کپڑے مسجد سے باہر سکھانے چاہئیں،البتہ مجبوری کی بناء پر مسجد کے اندر بھی سکھاسکتے ہیں۔

لما فی الفتاوی الھندیة:(5/321،رشیدیة)
ولا بأس للغریب ولصاحب الدار أن ینام فی المسجد فی الصحیح من المذھب۔۔۔۔۔۔ یجوز إدخال الحبوب وأثاث البیت فی المسجد للخوف فی الفتۃ العامۃ
وفی الفتاوی الھندیة:(5/321،رشیدیة)
“ویکرہ کل عمل من عمل الدنیا فی المسجد”
وکذافی المحیط البرھانی:(8/8،دار احیا تراث)
وکذافی الفتاوی التاتاخانیة:(1/213،رشیدیة)
وکذافی المبسوط للسّرخسی:(3/22،دارالمعرفہ)
وکذافی المحیط البرھانی :(8/7،داراحیاتراث)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:ولی اللہ غُفرلہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
2/5/1443/2021/12/7
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:172

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔