سوال

ٹھوڑی اور نچلے ہونٹ کے درمیان داڑھی کےجو بال(ریش بچہ)ہیں، ان کو عام حالات میں کاٹنے کا اوراگر بہت بڑھے ہوئے ہوں کہ کھانے وغیرہ کے ساتھ لگتے ہوں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟ اگر بطورزینت کوئی کاٹے تو اس کی جماعت کروانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اگر ریش بچہ بہت بڑھے ہوئے ہوں تو انہیں کاٹ کر درست کر لینا چاہیے البتہ عام حالات میں کاٹنا یا منڈوانا بدعت ہے،لہذایسے شخص کو مستقل امام بنانا مکروہ ہے۔

لما فی حاشیة الطحطاوی:(4/203،رشیدیہ)
نتف الفنکین بدعۃ وھما جانبا العنفقۃ وھی شعر الشفۃ السفلی
وفی فیض القدیر:(1/256،بیروت)
ونقل النووی عن الامام الغزالی کراھۃ الاخذ من العنفقۃ
وفی فیض الباری علی صحیح البخاری:(6/99، رشیدیہ)
فان قطع الاشعار التی علی وسط الشفۃالسفلی ای العنفقۃ بدعۃ ویقال لھا”ریش بچہ
وکذافی عمدۃ القاری:(22/46،بیروت)
وکذافی المختصر فی الفقہ الحنفی:(422،المکتبةالبشری)
وکذافی الھندیہ:(5/358، رشیدیہ)
وکذافی التنویر:(2/355،بیروت)
وکذافی دلیل الفالحین:(3/577،دار الحدیث القاھرۃ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد طاہر غفر لہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
11/5/1442/202/12/27
جلد نمبر:22 فتوی نمبر:63

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔