نئے سوالات

میرے ایک دوست کی بیوی آپس کے جھگڑے کی وجہ سے ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی ،تو اس نے دوستوں کی باتوں میں آکر ایک کاغذ پر تین طلاق لکھ کر دستخط کردئیے اور گواہوں کے دستخط کروا لیے جب کہ بیوی اور گھر والوں میں سے کسی کو بھی علم نہیں ہے،پھر اس کاغذ کو جلا دیا اور بیوی کو گھر لے آیا ،اس صورت میں طلاق کا کیا حکم ہے؟

<< مزید پڑھیں

وراثت

ایک آدمی کے تین پلاٹ تھے،اس نے زندگی میں ایک پلاٹ سیل کیا،اس کی رقم سے اپنےایک بیٹے اوربیٹی کوالگ الگ مکان لے دیےاور ایک بیٹے کے نام ایک پلاٹ لگوادیااور اس مکان پر قبضہ بھی کروادیا(مع رجسٹری اور انتقال)اب اس صاحب کی وفات ہو گئی،اس کے وارثین میں تین بیٹےاور تین بیٹیاں ہیں،جائیداد کی تقسیم اب کس طرح ہو گی،کیا وہ بچے جن کو زندگی میں مکان قبضہ کروادیاوہ اب باقی دو پلاٹوں میں وارث ہونگے یا نہیں؟

<< مزید پڑھیں

مسماۃ عارفہ بانوزوجہ عبد الرزاق میمن کے پاس جو اپنی ذاتی ملکیت ہے، اسے اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہتی ہےتو شرعاًاس کا کیا حکم ہے؟ جبکہ مسماۃعارفہ بانو کی کل اولاد میں تین بیٹے:عبدالکریم،عبد السلام،فہداور چار بیٹیاں ہیں: مسماۃ قمرالنساء، مسماۃشہنیلا،مسماۃانیلااور چوتھی مسماۃ حنیفہ موجود ہیں،مسماۃعارفہ بانو چاہتی ہیں کہ اپنی ملکیت زندگی میں اولاد کے اندر تقسیم کردے، تاکہ ہر قسم کے تنازع واختلاف سے بچاجا سکے،قرآن وحدیث سے اس کا جواب دیں۔

<< مزید پڑھیں

ایک صاحب نے اپنی ملکیت میں تین مرلہ زمین چھوڑ گئے ہیں،صاحب کی دو بیویاں ہیں،پہلی بیوی سے(6)اولاد ہیں تین بچے اور تین بچیاں،دوسری سے کوئی اولاد نہیں ہے،جبکہ دوسری نے زمین کی خریداری میں آٹھ ہزار روپےاپنے بھی خرچ کئے تھے(جس پر دو گواہ بھی موجود ہیں کہ عورت نے یہ آٹھ ہزار روپےاپنے لئے زمین خریدنے کے لئےدیے تھے)اُس وقت زمین پانچ مرلہ تھی،دو مرلہ اس کا شوہراپنی زندگی میں بیچ گیا تھا،اب تقسیمِ وراثت کا شرعی طریقہ کیا ہے؟اُس وقت زمین کا فی مرلہ(2750)روپے تھا،جبکہ موجودہ قیمت(75000)روپے ہے۔

<< مزید پڑھیں

مطلوبہ سوال موجود نہیں؟

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔