سوال

ایک خاتون اپنے شوہرسے لڑ کر اپنے والدین کے گھر رہتی ہے ،اس کو5سال ہو چُکے ہیں، اس کا خاوند فوت ہو چُکا ہے، کیا اس خاتون پر عدت لازم ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

حضرت مفتی صاحب!جی ہاں مذکورہ عورت پر بھی چار ماہ دس دن عدت لازم ہے۔

لما فی المبسوط :(6/31،بیروت)
ان عدۃ الوفاۃ معتبرۃ من وقت موت الزوج عندنا وہو قول ابن مسعود وابن عباس رضی اللہ عنہما وکان رضی اللہ یقول من حین تعلم بموتہ حتی اذا مات الزوج فی السفر فاتاہا الخبر بعد مضی مدۃ العدۃ عند علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ یلزمہا عدۃ مستانفۃ لان علیہا الحداد فی عدۃ الوفاۃ
وفی الفتاوی التاتار خانیہ:(5/228،بیروت)
وعدۃ المتوفی عنہا زوجہا اذا کانت غیرحامل وہی حرۃاربعۃاشہروعشرایستوی فی ذالک الدخول وعدم الدخول
وکذا فی الفقہ الاسلامی:(9/7193،رشیدیہ)
وکذا فی الھندیہ:(1/531،)
وکذا فی الفقہ الاسلامی:(9/7191، رشیدیہ)
وکذا فی الھدایہ:(2/406، رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ اسامہ شفیق عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
21/6/1442/2021/2/4
جلد نمبر:23 فتوی نمبر:41

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔