سوال

قرآن پاک کی تلاوت کے وقت سلام کاجواب دیناکیساہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

تلاوت کرنے والے کوسلام کرنامکروہ ہےاورتلاوت کرنے والے کے ذمہ جواب دیناضروری نہیں اوراگرجواب دے دے توکوئی حرج بھی نہیں۔

لما فی الھندیة: (5 /325 ،رشیدیة )
یکرہ السلام عند قراءۃ القرآن جھراوکذاعند مذاکرۃ العلم وعند الآذان والاقامۃ والصحیح انہ لایرد فی ھذہ المواضع
وفی الشامیة: (1 /618 ،ایچ،ایم سعید )
یکرہ السلام علی العاجزعن الجواب حقیقۃ کالمشغول بالاکل اوالاستفراغ،اوشرعاکالمشغول با لصلاۃ وقراءۃ القرآن ولوسلم لایستحق الجواب
وکذافی الفقہ الاسلامی: (4 /2685 ،رشیدیة ) وکذافی المحیط البرھانی: (8 /20 ،داراحیاء )
وکذافی الموسوعة الفقہیة: (25 /164 ،علوم اسلامیة ) وکذافی خلاصة الفتاوی: (1 /50 ،رشیدیة )
وکذافی تبیین الحقائق: (1 /91 ،رشیدیة ) وکذافی الفقہ الحنفی: ( 5/ 409 ،الطارق )
وکذا فی التاتارخانیة: (18 /83 ،فاروقیة )

واللہ اعلم بالصواب
کلیم اللہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2023/02/8/16/7/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:32

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔