سوال

زکوۃ میں سونا اورچاندی یا سونا اورنقدی کو جمع کرکے نصاب چاندی مکمل کیا،سال کے آخر میں صرف سونا یاصرف چاندی یا صرف نقدی ہے،جوکہ نصاب سے بھی کم ہے،تو کیا اس پر زکوۃ واجب ہوگی یانہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورت مسئولہ میں زکوۃ واجب نہیں،کیونکہ زکوۃ کے فرض ہونے کے لئےسال کے آخر میں بھی کامل نصاب کا مالک ہونا شرط ہے۔

لما فی بدائع الصنائع: ( 2/ 100 ،رشیدیة )
ولنا:ان کمال النصاب شرط وجوب الزکاۃ فیعتبر وجودہ فی اول الحول وآخرہ لاغیر،لان اول الحول وقت انعقادالسبب،وآخرہ وقت ثبوت الحکم،فاما وسط الحول فلیس بوقت انعقادالسبب ولا وقت ثبوت الحکم فلا معنی لاعتبار کمال النصاب
وفی التاتارخانیة: (3 /172 ،فاروقیة )
ولوکان الزیادۃوالنقصان فی العین قبل الحول ثم حال الحول وھی کذلک،ففی الزیادۃ تجب الزکاۃ زائدۃ؛لان تلک الزیادۃمستفادۃ فی خلال الحول فیضم الی الاصل،وفی النقصان لاتجب الزکاۃ،لان النصاب غیر کامل
وکذافی مجمع الانھر: (1 /307 ،المنار ) وکذافی المحیط البرھانی: (3 /156 ،داراحیاء )
وکذافی الفقہ الاسلامی: (3 /1803 ،رشیدیة ) وکذافی الشامیة: (3 /278 ،رشیدیة )
وکذافی حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (717 ،قدیمی ) وکذافی فتح القدیر: (2 /228 ،رشیدیة )
وکذافی الھندیة: (1 /176 ،رشیدیة ) وکذا فی الھدایة: (1 /314 ،بشری )

واللہ اعلم بالصواب
کلیم اللہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2022/12/4/9/5/1444
جلد نمبر:28 فتوی نمبر:102

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔