سوال

ایک شخص نے کہاکہ اگرمیری کمیٹی نکل آئی تومیں اس سال قربانی کروں گا،اس کی کمیٹی نکل آئی اوروہ صاحب نصاب بھی ہے تواس پر دوقربانیاں واجب ہیں یاایک ہی قربانی کافی ہوجائے گی؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

مذکورہ شخص پردوقربانیاں واجب ہوں گی،لیکن اگراس نے اس بات سے واجب قربانی ہی مرادلی ہوتوپھرایک قربانی واجب ہوگی۔

لما فی الشامیة: (9 /531 ،بیروت )
ولونذر انن یضحی شاۃ وذلک فی ایام النحروھوموسرفعلیہ ان یضحی بشاتین عندنا:شاۃ بالنذروشاۃ بایجاب الشرع ابتداء
وفی المحیط البرھانی: (8 /460 ،داراحیاء )
وفی اضاحی الزعفرانی الی اذاقال:للہ علی ان اضحی بشاۃ فی ایام النحرفان کان موسرا،فعلیہ ان یضحی بشاتین الاان یعنی بالایجاب مایجب علیہ لان النذرایجاب والایجاب ینصرف الی غیرالوجوب ظاھرا
وکذافی حاشیة الطحطاوی علی الدر: (4 /163 ،رشیدیة )
وکذافی خلاصة الفتاوی: (4 /320 ،رشیدیة )
وکذافی البحرالرائق: (8 /321 ،رشیدیة )
وکذافی التاتارخانیة: (17 / 415 ،فاروقیة )
وکذافی الھندیة: ( 5/ 291 ،رشیدیة )
وکذافی بدائع الصنائع: ( 4/ 195 ، رشیدیة)

واللہ اعلم بالصواب
کلیم اللہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2023/3/24/3/9/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:163

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔