سوال

مرغی اور بطخ کی بیٹ پاک ہے یا نہیں؟(2)اگر کپڑے یا بدن کو لگ جائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

مرغی اور بطخ کی بیٹ نجس ہے(2)اگر کپڑے یا بدن وغیرہ کو لگ جائےتو ایک درھم(پانچ روپے والے بڑے سکے کے) برابریا اس سے کم ہے تودھونا ضروری نہیں،اگر زیادہ ہے تو پھر دھونا ضروری ہے،بغیر دھوئے نماز نہیں ہو گی۔

لما فی البدائع الصنائع: (1 /197 ،رشیدیة )
واماالاوراث فکلھا نجسۃ عندہ عامۃ العلماء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ومنھا:خرء بعض الطیور من الدجاج والبط
وفی الھندیة: (1 /46 ،رشیدیة )
وخرء الدجاج والبط والاوز نجس نجاسۃ غلیظۃ
وکذافی التاتارخانیة: (1 /442 ،فاروقیة ) وکذافی تنویرالابصار وشرحہ: (1 /577 ،رشیدیة )
وکذافی تبیین الحقائق: (1 /73 ،امدایة ) وکذافی النھرالفائق: ( 1/ 147 ،قدیمی )
وکذافی البحرالرائق: (1 /395 ،رشیدیة ) وکذافی کنزالدقائق: (1 /16 ،حقانیة )

واللہ اعلم بالصواب
کلیم اللہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2022/12/4/9/5/1444
جلد نمبر:28 فتوی نمبر:99

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔