سوال

اگر کوئی شخص بیوی کا دودھ پی لے تو کیا بیوی حرام ہوجاتی ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

بیوی کا دودھ پینے سے نکاح تو نہیں ٹوٹتالیکن یہ عمل حرام ہے،اگردودھ منہ میں چلاجائےتوتھوک دیاجائےنگلنانہیں چاہیے۔

لما فی الشامیہ: (3 /211 ،رشیدیہ)
ولم یباح الإرضاع بعد مدتہ)لأنہ جزءآدمی والانتفاع بہ لغیرضرورۃحرام علی الصحیح شرح الوھبانیۃ
وفی مؤطاامام مالک:(538،قدیمی)
عن یحیی بن سعیدان رجلاسال ابا موسی الاشعری فقال انی مصصت عن امرأتی من ثدیھالبنافذھب فی بطنی فقال ابوموسی الاشعری لااراھاالاقدحرمت علیک فقال عبداللہ بن مسعودانظرماتفتی بہ الرجل فقال ابو موسی فما تقول انت فقال عبداللہ بن مسعود لا رضاعۃ الاماکان فی الحولین فقال ابوموسی لاتسالونی عن شئ ماکان ھذاالحبربین اظھرکم
وکذا فی حاشیہ الطحطاوی علی الدرالمختار:(2/101،رشیدیہ)
وکذافی فتاوی قاضی خان علی ھامش الھندیة:(1/417،)
وکذا فی البنایہ: (4 /812 ،رشیدیہ)
وکذافی الدرالمختار: (4 /411 ،رشیدیہ)
وکذا فی عمدةالقاری:(20/97،بیروت)
وکذا فی الھندیة: (1 /342 ،رشیدیہ)

 

واللہ اعلم بالصواب
محمدامجدڈوگرغفرلہ ولوا لدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
25/2/2023/4/8/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:46

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔