سوال

اگر عورت کا حیض عادت پوری ہونے پر ختم ہوجائےاورعورت نے ابھی غسل نہ کیا ہوتوغسل سے پہلے جماع کرسکتے ہیں یانہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اگر دس دن سےپہلےخون بند ہواہےتودوشرطوں میں سےکسی ایک کےپائےجانے کےبغیرجماع جائزنہیں،یاتوعورت غسل کرلےیاپھرایک کامل نماز کاوقت گزرجائے۔

لما فی الھندیة: (1 /39 ،رشیدیہ)
واذاانقطع دم الحیض لاقل من عشرۃأیام لم یجزوطؤھاحتی تغتسل أویمضی علیھاآخر وقت الصلاۃالذی یسع الاغتسال والتحریمۃ لان الصلاۃانما تجب علیھا اذاوجدت من آخرالوقت ھذاالقدر
وفی البحرالرائق: (1 /352 ،رشیدیہ)
وفیماإذاانقتع لأقل لتمام عادتھاإن اغتسلت أومضی علیھاوقت صلوۃ حل وإلالا
وکذافی القدوری:(14/الخلیل)
وکذا فی اللباب شرح الکتاب:(1/62،قدیمی)
وکذافی الموسوعة الفقھیة:(18/325،علوم اسلامیہ)
وکذا فی فتح القدیر: ( 1/ 173 ، رشیدیہ)
وکذا فی الھدایة:(1/64، رشیدیہ)

 

واللہ اعلم بالصواب
محمدامجدڈوگرغفرلہ ولوا لدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
5/4/2023/14/9/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:194

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔