سوال

ایک عورت کی عمر ساٹھ (60)سال ہےاوراس کو ماہواری کاخون بھی نہیں آتامگراب لیکوریاکاپانی آتاہے،تووہ اس حالت میں انہیں کپڑوں کےساتھ نمازپڑھ سکتی ہےاوروضوبھی ہرمرتبہ دوبارہ کرےگی یانہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اگراتنےوقفےسےپانی آتاہےکہ جلدی جلدی وضوکرکےمختصرنماز(یعنی فرائض وواجبات کی ادائیگی کےساتھ)اداکرسکتی ہے۔(تقریباًپانچ منٹ کاوقفہ ہوتاہے)تواسےہرنمازکےلیےنیاوضوکرناہوگااورپانی خارج ہوتے ہی اس کاوضوٹوٹ جائےگا۔کپڑےبھی پاک کرنےہوں گے۔اگرپانی مسلسل آتاہے،وقفہ نہیں ہوتاتویہ”معذور“ہے،معذورکاحکم یہ ہےکہ ہرفرض نمازکےوقت وضوکرےپھراس وضوسےفرض ونفل وغیرہ نمازپڑھ سکتی ہے،کسی اورعذرکےپیش آنےسےاوراس نمازکاوقت ختم ہوجانےسےوضوٹوٹےگا،لیکوریاکےپانی سےنہیں ٹوٹےگا،انہیں کپڑوں میں نمازپڑھے

لما فی الھندیة: (1 /40 ،رشیدیہ )
شرط ثبوت العذرابتداءأن یستوعب استمرارہ وقت الصلوۃکاملاوھوالاظھرکالانقطعاع لایثبت مالم یستوعب الوقت کلہ حتی لوسال دمھافی بعض وقت صلاۃفتوضأت وصلت ثم خرج الوقت ودخل وقت صلاۃأ خری وانقطع دمھافیہ أعادت تلک الصلوۃلعدم الاستیعاب ،وان لم ینقطع فی وقت الصلوۃالثانیہ حتی خرج لانعیدھالوجوداستیعاب الوقت،وشرط بقائہ ان لایمضی علیہ وقت فرض الاوالحدث الذی ابتلی بہ یوجدفیہ
وفی تنویرالالبصارمع الدرالمختار: ( 1/ 566 ، رشیدیہ)
وﺇن سال علی ثوبہ)فوق الدرھم(جازلہ أن لایغسلہﺇن کان لوغسلہ تنجس قبل الفراغ منھا) أی:الصلاۃ (وﺇلا) یتنجس قبل فراغہ(فلا)یجوزترک غسلہ
وکذافی کتاب الفقہ: (1 /92 ،حقانیہ ) وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ: ( 1/ 635، رشیدیہ )
وکذا فی کنزالدقائق: (14، حقانیہ) وکذا فی الھندیة: ( 1/41 ، رشیدیہ)
وکذا فی الھدایة: ( 1/ 66، رشیدیہ) وکذا فی القدوری: (17 ، الخلیل)
وکذا فی بدائع الصنائع: ( 1/ 126 ، رشیدیہ ) وکذا فی البحرالرائق: (1 /372 ، رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدامجدڈوگرغفرلہ ولوا لدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
6/12/2022/11/5/1444
جلد نمبر:28 فتوی نمبر:67

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔