سوال

اکرم نے آمنہ سے نکاح کیاایک سال پہلے،اب ایک سال کے بعد آپس میں ان دونوں کی لڑائی ہوئی تو اکرم نے آمنہ کوایک طلاق رجعی دےدی،جبکہ آمنہ اس وقت حاملہ تھی،ایک ماہ بعد بچہ پیدا ہوگیا،تواکرم نے آمنہ سے رجوع کرنا چاہا بغیر نکاح کے اوراکرم کہتا ہے کہ چونکہ تین حیض کےاندر رجوع ہوسکتا ہےاور مجھے طلاق دیے ہوئےایک ماہ ہواہے مجھے رجوع کا حق حاصل ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ عورت کی عدت وضع حمل کے ساتھ تھی یا تین حیض،اکرم بغیر نکاح کے رجوع کر سکتا ہے یانہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

بچہ پیدا ہوتے ہی عورت کی عدت ختم ہوگئی اور طلاق رجعی ،طلاق بائنہ بن گئی،لہذادوبارہ نکاح کے بغیر عورت کو اپنے ساتھ رکھنا جائز نہیں۔

لما فی الشامیہ: (3 /313 ،سعید)
و)فی حق(الحاصل)مطلقاولوأمۃ أوکتابیۃ أومن زنا بأن تزوج حبلی من زنا ودخل بھاثم مات أوطلقھا تعتد بالوضع جواھر الفتاوی(وضع)جمیع(حملھا)
وفی احکام القران للشیخ المفتی محمد شفیعؒ:(5/77،ادارةالقران)
قال تعالی:(وَأُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُھُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَھُنَّ)قال أبوبکر:لم یختلف السلف والخلف بعدھم أن عدۃ المطلقۃ الحامل أن تضع حملھا
وکذا فی الفتاوی التاتارخانیة: (5 /228 ،فاروقیہ)
وکذا فی الھندیة: (1 /527 ،رشیدیہ)
وکذا فی الخانیہ: (1 /550 ،رشیدیہ)
وکذا فی الھدایة:(2/401،رشیدیہ)
وکذافی القرآن الکریم:(الطلاق/4)
وکذا فی فتح القدیر: ( 4/ 281 ، رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدامجدڈوگرغفرلہ ولوا لدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
25/3/2023/3/9/1444
جلد نمبر 29 فتوی نمبر:134

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔