سوال

گندم کی پسوائی کے وقت آٹا چکی والےجو آٹا لیتے ہیں مثلا:اگر انہیں ایک من گندم دی جائے تو وہ آٹا بنانے کے بعد 38 یا 39 کلو آٹا واپس کرتے ہیں جبکہ ایک یا دو کلو آٹا رکھ لیتے ہیں، تو ان کا یہ آٹا رکھ لینا کیسا ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورت مسئولہ میں چکی والے کی طرف سے” جلن اور اڑان“ کے عنوان سے آٹا اپنے پاس رکھنا درست ہے، بشرطیکہ یہ کٹوتی مناسب اور عرف کے مطابق ہو۔ نیز اس میں دھوکہ اور عوام کے ساتھ زیادتی بھی نہ ہو۔

لما فی دررالحکام شرح مجلة الاحکام:(1/46،المکتبة العربیة)

والحاصل ان استعمال الناس غیر المخالف للشرع و لنص الفقہاء یعد حجۃ

وفی مشکوة المصابیح:(1/261،رحمانیہ)
عن ابی حرۃ الرقاشی عن عمہ قال قال رسول اللہ ﷺ الا لا تظلموا الا لا یحل مال امرئ الا بطیب نفس منہ۔ رواہ البیھقی فی شعب الایمان والدار قطنی فی المجتبی
وکذافی القرآن الکریم:(ھود،85)
وکذافی القرآن الکریم:(النساء،29)
وکذافی الشامیة :(5/47،ایچ ایم سعید)
وکذافی شرح المجلة:(1/100،رشیدیہ)
وکذافی البحر الرائق:(6/189،رشیدیہ)
وکذافی مجلة الاحکام العدلیة:(21،قدیمی)
وکذافی جامع الترمذی :(1/378،رحمانیہ)
وکذافی فقہ البیوع:(1/27،معارف القرآن)
وکذافی الدر المختار:(5/47،ایچ ایم سعید)
وکذافی الموسوعة الفقھیة:(31/220،مکتبہ علوم اسلامیہ)
وکذافی الجامع الصغیر مع فیض القدیر :(6/241،دارالکتب العلمیہ)

واللہ اعلم بالصواب
سید ممتاز شاہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2023/2/5/13/7/1444
جلد نمبر:28 فتوی نمبر:192

شیئر/ پرنٹ کریں

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔