سوال

ایک شخص نے سجدہ سے اٹھتے ہوئے ”سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ“ کہدیا تو کیا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟ جبکہ اس نے سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورت مسئولہ میں اس شخص کی نماز ہوگئی ، کیونکہ سجدہ سے اٹھتے ہوئے تکبیر کہنا سنت ہے اور سنت کے چھوٹنے سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوتا۔

لما فی غنیة المستملی:(455،رشیدیہ)
فلا یجب بترک السنن والمستحبات کالتعوذ والتسمیۃ والثناء والتامین وتکبیرات الانتقالات والتسبیحات
وفی البدائع:(1/407،رشیدیہ)
واما سائرالاذکار من الثناء والتعوذ وتکبیرات الرکوع والسجود وتسبیحاتھما فلا سہو فیھا عند عامۃ العلماء
وکذافی البنایہ: (2 /734،رشیدیہ)
وکذافی الھندیة: (1 /126،رشیدیہ)
وکذافی فتح القدیر:( 1/ 519، رشیدیہ)
وکذافی البحرالرائق: (2 /174،رشیدیہ)
وکذافی المحیط البرھانی:(2/309،بیروت)
وکذافی خلاصة الفتاوی:(1/178،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة: (2 /389،فاروقیہ)
وکذافی کتاب الاصل المعروف بالمبسوط:(1/213،عالم الکتب)

واللہ اعلم بالصواب
سید ممتاز شاہ بخاری
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2023/2/25/4/8/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:82

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔