سوال

موبائل اگر نجس پانی میں گر جائے تو اسے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

موبائل کو صاف کرنے والے کیمیکل ( تِھنَّر ) سے یا پھر اس جیسے کسی اور کیمیکل وغیرہ کے ذریعے تین مرتبہ دھویا جائے۔

لما فی مختصرالقد وری :(70،بشری)
ویجوز تطھیر النجاسۃ بالماء ، وبکل مائع طاھر یمکن ازالتھابہ کالخل وماء الورد
وفی خلاصة الفتاوی :(1/42،رشیدیہ)
واصل ھذا ان ازالۃ النجاسۃ بما سوی الماء من المائعات الطاھرات جائز
وکذافی الھندیة: (1 /41،رشیدیہ)
وکذافی البدائع:(1/242،رشیدیہ)
وکذافی البحرالرائق: (1 /414 ،رشیدیہ)
وکذافی الشامیة :(1/332،ایچ ایم سعید)
وکذافی الجوہرة النیرة:(1/100،103،قدیمی)
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة: (1 /455 ،فاروقیہ)

واللہ اعلم بالصواب
سید ممتاز شاہ بخاری
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2023/2/25/4/8/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:84

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔