سوال

تراویح کی چار رکعتوں کےبعد مروجہ تسبیح ِتراویح پڑ ھنا ضروری ہے یا اس کی جگہ کوئی اور ذکر وغیرہ بھی کر سکتے ہیں ؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

تسبیح ِتراویح پڑ ھنا ضروری نہیں، بلکہ اس سمیت کو ئی بھی ذکر یا تلاوت وغیرہ کرسکتے ہیں ۔

لما فی البدائع:(1/648،رشیدیہ)
ومنھا: ان الامام کما صلی ترویحۃ قعد بین الترویحتین قدر ترویحۃ، یسبح، و یھلل، و یکبر و یصلی علی النبیﷺ ویدعو
وفی البحر الرائق:(2/122،رشیدیہ)
وقد قالوا:انھم مخیرون فی حالۃ الجلوس ان شاؤاسبحواوان شا ؤا قرؤاالقرآن وان شاؤا صلوا اربع رکعات فرادی وان شاؤا قعدوا ساکتین
وکذافی البنایة:(2/660،رشیدیہ)
وکذافی الھندیة :(1/115،رشیدیہ)
وکذافی التاتا رخانیة:(2/318،فاروقیہ)
وکذافی الد رالمختار:(2/46،ایچ ایم سعید)

واللہ اعلم بالصواب
سید ممتاز شاہ بخاری
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2023/04/3/12/9/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:173

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔