سوال

زمین کو زراعت پر دینے کی صورت میں اگر بیج اس شرط پر کسی نے دیا کہ پیداوار تقسیم کرنے سے پہلے وہ بیج کو نکال دے گاباقی جو بچے گا رب الارض اور مزارع کے درمیان تقسیم ہوگا تو کیا یہ صورت جائز ہے یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

سوال میں مذکورہ صورت ناجائز ہے لیکن اگر کسی نے ایسا کر لیا تو جس کا بیج ہے فصل اس کو دے دی جائےگی اور دوسرے کو علاقے کے اصول کے مطابق کام کی اجرت دی جائے گی۔

لما فی شرح المجلة: (4 / 374،رشیدیہ )
لا تصح المزارعۃ وعلی ھذا اذا شرطا لاحدھما البذر لنفسہ وان یکون الباقی بینھما لا تصح المزارعۃ لجواز ان لا تخرج الارض الا قدر البزر
وفی المبسوط: ( 23/ 32، دار المعرفہ)
واذا اشترطا ان یرفع صاحب البذر بذرہ من الریع والباقی بینھما نصفان فھو فاسد
وکذافی الھدایة: ( 4/ 55،بشرٰی )
وکذا فی البزازیة : (3 /175 ، رشیدیہ)
وکذا فی الفقہ الحنفی : ( 5/106 ،طارق )
وکذا فی مجمع الانھر: ( 4/ 141 ،المنار )
وکذا فی تبیین الحقائق: ( 5/280 ، امدادیہ)
وکذا فی کتاب الفقہ : (3 / 10 ،حقانیہ )
وکذا فی الخلاصتہ الفتاوی: ( 4/ 191، رشیدیہ)
وکذا فی البنایہ: (10 /589 ، رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
ضیاءالرحمان عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2022 /11/3/8/5/1444
جلد نمبر:28 فتوی نمبر:101

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔