سوال

پٹرول پمپ کی مسجد میں نماز جمعہ ہو رہی تھی مسجد سے باہر کچھ لوگوں نے بارش کی وجہ سے پانچ صفیں چھوڑ کر چھت کے نیچے نماز ادا کی تو کیا ان کی نماز ادا ہو گئی یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورت مسئولہ میں جو صفیں مسجد سے باہر ہیں ان کی نماز نہیں ہوئی کیونکہ صفوں کے درمیان اتصال نہیں پایا گیا۔

لما فی تنویر الابصار مع الدرالمختار:(2/401،رشیدیہ)
ویمنع من الاقتداء)۔۔۔۔۔۔۔(فی الصحراء) او فی مسجد کبیر جدا کمسجد القدس (یسع صفین) فاکثر الا اذا اتصلت الصفوف فیصح مطلقا
وفی البحرالرائق:(1/635،رشیدیہ)
و لو اقتدی بالامام فی الصحراء وبینھم ما قدر صفین فصاعدا لا یصح الاقتداء
وکذافی الھندیة:(1/88،رشیدیہ)
وکذافی غنیة المستملی:(525،رشیدیہ)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(2/1249،رشیدیہ)
وکذافی بدائع الصنائع:(1/362،رشیدیہ)
وکذافی المحیط البرھانی:(2/192،بیروت)
وکذافی الفقہ الحنفی:(1/270،الطارق)
وکذافی حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح:(292،قدیمی)

واللہ اعلم بالصواب
ضیاء الرحمان غفرلہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
25/2/2023/4/8/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:60

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔