اس شعبہ کےتحت ملک اوربیرون ملک سال بھر مختلف موضوعات پر شارٹ کورسز کروائے جاتے ہیں اورشارٹ کورس کروانے کےلیے مواد بھی فراھم کیاجاتاھے، الحمدللہ! جامعہ کی زیرنگرانی اب تک ملک سینکڑوں مقامات پرشارٹ کورسز کروائے گئے جن میں وضو، غسل، نماز، زکاۃ،قربانی، اعتکاف، حج و عمرہ اور دینی معلومات پر مشتمل مختلف کورسز شامل تھے۔
گزشتہ سمر سیزن میں پاکستان کے مشہور شہروں ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، دیپالپور، پڈعیدن، جھنگ، نوشکی، مانسہرہ، بہاولنگر، حسن ابدال اور عارفوالا سیمت 18 شہروں میں 35 سے زائد مقامات پر سیمرکیمپس کا انعقاد کیا گیا ، جن میں مفتی ساجد الرحیم صاحب شہرہ آفاق کتابیں “”چالیس اسباق”” اور “مکی مدنی قاعدہ “کو سلیبس کے طور پر پڑھایا گیا۔
اب ان شاءاللہ جلد تجارت کےمسائل سے متعلق متوددکورسز بھی لانچ کیے جارہے ہیں ۔