سوال

کیا حیض یا نفاس والی عورت قرآن پڑھ سکتی ہے؟اور اسی طرح کیاحائضہ قرآن پاک کی آیات پڑھ کر دم کرسکتی ہے؟اورکیا حائضہ پر قرآن پاک پڑھ کر دم کرنا درست ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

حیض اور نفاس والی عورت کے لیے قرآن ِ پاک کو بطورِتلاوت پڑھنا جائز نہیں ہے،البتہ دعاو دم کے لیے پڑھناجائز ہے،اور
حیض ونفاس والی عورت پرقرآن پاک پڑھ کر دم کرنا بھی جائز ہے۔

لمافی البحراالرائق: (01 / 346 ، رشیدیة)
اَمااذاقرأۃ علی قصدالثناء اوافتتاح امرلایمنع فی اصح الروایات …….ولوانہ قرأالفاتحۃ علی سبیل الدعاءاو شئیاًمن الآیات التی فیھامعنی الدعاءولم یردبہ القرأۃ فلابأس بہ
وفی الدرالمختارمع الرد: (01 /293  ،ایچ،ایم،سعید )
و)یمنع حل…… (قرأۃقرآن) بقصدہ (ومسہ)……. (ولابأس )لحائض وجنب (بقرأۃادعیۃومسھاوحملہ وذکراللہ تعالی وتسبیح)
وفی الرد:(قولہ وقرأۃقرآن)ای ولو دون آیۃ من المرکبات ولاالمفردات،لانہ جوزللحائض المعلمۃ تعلیمہ کلمۃ کلمۃ کماقدمناہ……(قولہ بقصدہ)فلوقرأت الفاتحۃ علی وجہ الدعاءاوشئیاًمن الآیات التی فیھامعنی الدعاء ولم ترد القرأۃ لابأس بہ
وکذافی فتح القدیر: (01 /172  ،رشیدیة )
وکذا فی الفتاوی التاتارخانیة: ( 01/290  ،فاروقیة )
وکذافی المحیط البرھانی: (01/ 402  ،بیروت )
وکذافی الھندیة: (01 /38  ،رشیدیة )

واللہ اعلم بالصواب

ابومحمدتنویرحسین عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

20/08/1445/2/3/2024

جلد نمبر :32 فتوی نمبر :53

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔