سوال

ہمارے گھرکےقریب ایک آدمی نےاپنی زمین بیچی جوکہ میری زمین کےساتھ متصل ہے،تومیں نے وہ زمین خریدلی،توجب سےخریدی ہےتواس کے بہن بھائی زمین پرشفعہ کادعوی کررہےہیں،جس آدمی نےزمین بیچی اس کےوہ بہن بھائی جو شفعہ کا دعویٰ کررہےہیں ان کی نہ کوئی آس پاس زمین ہےاورنہ ہی وہ زمین میں شریک ہیں ،محض قرابت داری کی بنیادپر شفعہ کررہے ہیں اوروہ کہتےہیں کہ ہمارے بھائی نےزمین بیچی ہےتوہمیں خریدنے کا زیادہ حق ہے،توان کا یہ دعویٰ درست ہے یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

قرابت داری کی بنیادپران کا شفعہ کرنا درست نہیں،کیونکہ شفعہ کاحق توشریک کویاپڑوسی وغیرہ کوملتاہے۔

لما فی الھندیة:(5/165،166،رشیدیة)
ﺃسباب الشفعۃ اذااجتمعت یراعی فیہاالترتیب فیقدم الاقوی فالاقوی فیقدم الشریک علی الخلیط والخلیط علی الجارفان سلم الشریک وجبت الشفعۃ للخلیط وإذا اجتمع خلیطان یقدم الاخص ثم الاعم وان سلم الخلیط وجبت للجاروھذا جواب ظاھرالروایۃ وھو الصحیح
وفی بدائع الصنائع:(4/97، رشیدیة)
فسبب وجوب الشفعۃاحدالاشیاءالثلاثۃالشرکۃفی ملک المبیع والخلطۃوھی الشرکۃ فی حقوق الملک و الجوار وان شئت قلت ﺃحدالشیئین الشرکۃ والجوارثم الشرکۃ نوعان شرکۃ فی ملک المبیع وشرکۃ فی حقوقہ کالشرب والطریق وھذا عندﺃصحابنارضی اللہ عنھم
وکذافی الھدایة:(4/387،رشیدیة)
وکذا فی شرح الوقایة:(4/6،7،رحمانیة)
 وکذافی کنزالدقائق:(400،حقانیة)
وکذا فی المحیط البرھانی:(11/16،داراحیاء)
وکذافی المبسوط:(14/94،بیروت)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(6/4898،رشیدیة)
وکذا فی الفقہ الحنفی:(3/229،الطارق)
وکذا فی الفتاوی التاتارخانیة:(17/14،فاروقیة)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

12/5/1445 /27/11/2023

جلد نمبر :31 فتوی نمبر :4

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔