سوال

ڈاکٹرحضرات بعض مرتبہ عورت کو کینسر کےلیے یا اس کے علاوہ کسی اور مرض کے لیے ایسی دوائی دیتے ہیں جس سے عورت کے سر کے بال گر جاتے ہیں تو ایسی دوائی استعمال کرنا کیسا ہےاورکسی علاج کے لیے عورت کا حلق کروانا کیسا ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

صورت مسئولہ میں ایسی دواکا  استعمال  جائزہےاور کسی بیماری کے علاج کےلیےعورت کو سر کےبال منڈوانے کی فقہاءکرام نے اجازت دی ہے۔

لما فی البحرالرائق:(8/375،رشیدیة)
واذا حلقت المرأۃ شعر رأسھا فان کان لوجع اصابھافلاباس بہ وان حلقت تشبہ الرجال فھومکروہ
وفی الھندیة:(5/358،رشیدیة)
ولو حلقت المرأۃ راسھا فان فعلت لوجع أصابھالاباس بہ وان فعلت ذلک تشبھابالرجل فھومکروہ
وکذافی المحیط البرھانی:(8/87،داراحیاء)
وکذا فی خلاصةالفتاوی:(4/377،رشیدیة)
 وکذافی فتاوی النوازل :(299،حقانیة)
وکذا فی الفتاوی التاتارخانیة:(18/212،فاروقیة)
 وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(4/2683،رشیدیة)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمدتابش غفرلہ ولوالدیہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

9/8/1445 /20/2/2024

جلد نمبر :31 فتوی نمبر :184

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔