سوال

میری میاں چنوں شہر کے اندر دوکان ہے تو وہاں شہر میں ہماری دوکان کے سامنےایک آدمی کا حادثہ ہوا تو وہ موقع پر فوت ہوگیا،تواس کے ورثہ کا کوئی پتہ نہیں چلا،ہم نے کئی بار فیس بک پر پوسٹ لگائی اور قریب کے علاقوں سے پتاکیا تواس کے ورثہ معلوم نہیں ہوئے،توجب آدمی کاحادثہ ہوا تو اس کے پاس کچھ مال تھا یعنی موٹرسائیکل اورایک بیگ اور کچھ نقدی پاس تھی اور اس کی جیب میں موبائل اور شناختی کارڈ نہیں تھا جس سے ورثہ کا پتاچلتاتواب پوچھنا یہ ہے اس کے مال کا کیا حکم ہے ؟یاد رہے اس آدمی کو فوت ہوئے چھ ماہ گزر گئے ہیں ،اس بارے ہماری راہنمائی فرمائیں۔

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

صورت مسئولہ میں موٹر سائیکل کی نمبرپلیٹ کے ذریعے بھی ورثاء کوتلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے اور اس سلسلہ میں حکومتی اداروں سے بھی مدد لی جاسکتی ہے اورجب یقین ہوجائے کہ اب اس کے ورثاء نہیں آئیں گے توجس آدمی نے مال اٹھایا اگروہ مستحق ہے،تو خود استعمال کرسکتا ہےورنہ کسی مستحق کو دےدے،اگر کبھی اس کے وارث آگئےاور واپسی کا مطالبہ کریں تو اس مال کی قیمت ان کو دینا ہوگی۔

لما فی البحر الرائق:(5/266،رشیدیة)
لومات غریب دار رجل ومعہ قدرخمسۃ دارھم فاراد صاحب البیت أن یتصدق علی نفسہ ان کان فقیرا فلہ ذلک کاللقطۃ ولم یصرحا بمازاد علی الخمسۃ وفی الحاوی  القدسی واذامات الغریب فی بیت انسان ولیس لہ وارث معروف کان حکم ترکتہ کحکم اللقطۃ
وفی الدرالمختار:(4/284،سعید)
وفی الحاوی غریب مات فی انسان ولم یعرف وارثہ فترکتہ کلقطۃ مالم یکن کثیراً فلبیت المال بعد الفحص عن ورثتہ سنین فان لم یجدھم فلہ لو مصرفا
وکذافی الفتاوی الولوالجیة:(2/372،الحرمین شریفن)                  وکذا فی الھندیة:(2/295،رشیدیة)
وکذافی ردالمحتار:(4/284،سعید)             وکذافی التاتارخانیة:(7/429،فاروقیة)
 وکذا فی المحیط البرھانی:(8/266،داراحیاء)               وکذافی مجمع الانھر:(2/531،المنار
وکذا فی خلاصة الفتاوی:(4/435،رشیدیة)

واللہ اعلم بالصواب

تنویراحمد تابش غفرلہ ولوالدیہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

14/8/1445 /25/2/2023

جلد نمبر :32 فتوی نمبر :26

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔