شعبہ احیائے دین

(Ehyaa-e-Deen)

اس شعبے کے تحت حدیث ، درس حدیث،خطبات جمعہ اور دیگر وعظ و بیان میڈیا پر نشر کیے جاتے ہیں۔ نیز ملک بھر کے متعدد شہروں کے نقشہ اوقات صلوٰۃ او رسحر و افطار بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ چنانچہ الحمدللہ گزشتہ سالوں میں دو سو سے زائد شہروں کے نقشہ سحر و افطار میڈیا پر شیئر کیے گئے اور تقریبا 10 کےقریب ملک کےمختلف مقامات کےلیےاوقات صلوۃ مرتب کرکے جامعہ سے مہیاکیے گئے ہیں ۔
اسی طرح وضو، نماز، حرمت سود اور فضائل تجارت، احادیث اوردعاؤں جیسے اہم موضوعات پر فلیکسز پرنٹ کروائے جاتے ہیں جو متعدد شہروں کی مساجد، دکانوں اور شاپنگ سینڑز میں آویزاں کرنے کےلیے مہیاکیےجاتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ مسنون دعاؤں پر مشتمل اسٹیکرز وغیرہ بھی تیار کروائے جاتے ہیں، تاکہ گھروں کے اندر متعلقہ جگہوں پر آویزاں کیے جا سکیں

نقشہ جات