سوال

امام سنتیں ادا کرنے سے پہلے جماعت کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

جی ہاں:کرا سکتاہے،البتہ بلا وجہ عادت نہ بنائے۔

لما فی سنن ابن ماجة: ( 188  ،رحمانیہ )
 عن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اذا فاتتہ الاربع قبل الظہر صلاھا بعد الرکعتین بعد الظہر
وفی جامع الترمذی: (1 /208  ،رحمانیہ )
  عن عائشۃ رضی اللہ عنھا ان النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کان اذا لم یصل اربعاًقبل الظھر صلاھن بعدھا
واللہ اعلم بالصواب

محمد مجیب الرحمن عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

19/9/1444/10/4/2023

جلد نمبر :30 فتوی نمبر :47

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔