سوال

اہل بیت کے مصداق کون کون ہیں اور ایک آدمی کہتا ہے کہ آپﷺکے اہل بیت میں ازواج مطہرات داخل نہیں ہیں اہل بیت میں صرف حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنھما حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا ہیں اس بارے ہماری رہنمائی فرمائیں

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

اہل بیت کا مصداق ازواج مطہرات رضی اللہ عنھن،حضرت علی رضی اللہ عنہ ،حضرت فاطمہ  الزھرا رضی اللہ عنھا، اور حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنھما ہیں،

لما فی تفسیر القرآن العظیم للامام الحافظ ابی الفداء اسماعیل ابن کثیرالقرشی الدمشقی:(3/491،دارالمعرفة)
انما یرید اللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت و یطھرکم تطھیرا) وھذا نص فی دخول أزواج النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی اھل البیت ۔ ۔ ۔ عن عکرمۃ أنہ کان ینادی فی السوق (انما یرید اللہ ۔ ۔ ۔ الخ )نزلت فی نساءالنبی صلی اللہ علیہ وسلم خاصۃ
وفی تحفةالاحوذی:(9 /65،قدیمی)
و قد اختلف اھل العلم فی (اھل البیت) المذکورین فی الآیۃ ؛فقال ابن عباس و عکرمۃ و عطاء والکلبی و مقاتل و سعید بن جبیر: ان اھل البیت المذکورین فی الآیۃ ھم: زوجات النبی صلی اللہ علیہ وسلم خاصۃ :قالوا: والمراد بالبیت بیت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و مساکن زوجاتہ۔ ۔ ۔ ۔  قال سبحانہ اتعجبین من امر اللہ رحمت اللہ و برکتہ علیکم اھل البیت و کما یقول الرجل لصاحبہ کیف اھلک یرید: زوجتہ أو زوجاتہ فیقول ھم بخیر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عن ابن عباس رضی اللہ عنھما فی الآیۃ قال :نزلت فی نساء النبی صلی اللہ علیہ وسلم خاصۃ
وکذافی التفسیر المنیر للدکتوروھبةالزحیلی:(11/332،امیر حمزہ کتب خانہ افغانستان)
وکذا فی روح المعانی للعلامةالآلوسی البغدادی:(22/12،بیروت)
 وکذافی  جامع البیان فی تفسیر القرآن للامام الکبیر ابی جعفر محمد بن جریر الطبری:(7 /22،دارالمعرفة)
وکذا فی فی الکشاف للامام جاد اللہ محمود بن عمر الزمخشری:(3/538،منشورات البلاغة)
 وکذافی  تفسیر ابی السعود:(5/236،مکتبہ وحیدیة                وکذا فی الترمذی:(858 ،بیروت )
وکذا فی التفسیر الکبیر للامام الفخر الرازی:(9 /168، علوم اسلامیہ لاہور)
وکذافی صحیح مسلم: ( 1061،دار ابن حزم )

واللہ اعلم بالصواب

حررہ:سمیع اللہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

14/5/1445 /29/11/202

جلد نمبر :31 فتوی نمبر :8

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔