الجواب حامداًومصلیاً
اشمال کا معنی:ہوا کا شمالی جانب چلنا،اور اشمل کا معنی :سب کے لئے عام ہونا ہے۔لہذا معنی کے اعتبار سے اشمال نام رکھنا منا سب نہیں ہے اور “اشمل” نام رکھ سکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ امہات المؤمنین اور صحابیات رضی اللہ عنھن کے نام رکھے جائیں کیونکہ نام کا ذات پر بہت اثر ہوتا ہے آپﷺکے زمانہ اقدس میں اگر کسی کے نام کا معنی ٹھیک نہ ہوتا تو آپﷺتبدیل فرما دیا کرتے تھے۔
لما فی القاموس الوحید: ( 888، ادارةالاسلامیات)
اشمل :ہوا کا شمالی سمت چلنا” “شمل سب کے لیے ہونا ،عام ہونا
وفی سنن ابی داؤد: ( 2/334 ، رحمانیة)
عن ابی الدرداء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تدعون یوم القیامۃ با سمائکم و اسماءاٰبائکم فاحسنوا اسمائکم
وکذافی جامع الترمذی: (2 /572 ،رحمانیة )
عن عائشۃ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان یغیر الاسم القبیح
وکذا فی الصحیح المسلم: ( 951 ،دارابن حزم ) وکذافی الفتاوی التاتارخانیة: (18 /228 ،فاروقیة )
وکذا فی الھندیة: (5 /362 ،رشیدیة ) وکذافی الفتاوی البزازیة: ( 6/370،رشیدیة)
وکذا فی المعجم الوسیط: (1 /494،دارالدعوة) وکذافی القاموس المحیط: ( 3/589، داراحیاءالتراث )
وکذا فی المنجد: ( 402، بیروت)
واللہ اعلم بالصواب
حررہ:سمیع اللہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
11/5/1445 /26/11/2023
جلد نمبر :31 فتوی نمبر :9