سوال

ایک آدمی نے خانیوال سے ٹکٹ لیا “علامہ ایکسپریس ” کا ،اور “پاکستان ایکسپریس” اس سے پہلے آگئی ، وہ اس میں سوار ہوگیا ۔ کیا اس کا دوسری گاڑی میں سوار ہونا درست ہے ؟ جبکہ دونوں گاڑیوں کا ٹکٹ ایک ہی مالیت کا ہو ۔

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اگر ریلوے قوانین میں اس طرح کرنے کی صراحۃ یا دلالۃ اجازت ہو اور ٹکٹ بھی دونوں کا ایک ہی مالیت کا ہے ، تو گنجائش ہے ورنہ نہیں۔

لما فی القرآن الکریم:(سورة النساء/آیة،59)
یاایھاالذین آمنوا اطیعوا اللہ واطیعوا الرسول واولی الامر منکم
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(6/4582،رشیدیہ)
ومن المقرر عند الفقھاء ان لولی الامر ان ینھی اباحۃ الملکیۃ بحضر یصدر منہ لمصلحۃ تقتضیہ …..فان طاعۃ اولی الامر واجبۃ
وکذافی بذل المجھود:(19/94،قدیمی)
وکذافی السنن لابی داؤد:(2/334،رحمانیہ)
وکذافی الھندیہ:(4/488،رشیدیہ)
وکذافی الاشباہ والنظائر:(1/331،ادارہ القرآن)

واللہ اعلم بالصواب
محمد نصیرالدین عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
15/9/1442/2021/4/28
جلد نمبر:24 فتوی نمبر:132

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔