سوال

ایک آدمی کا موبائل گم ہوگیا،تواس نے اپنے دوست کوکہااگرتم موبائل تلاش کرلو تو میری طرف سے آپ کو ہبہ ہے،تو اس نے موبائل تلاش کرنے کی بہت کوشش کی،توآخر موبائل مل ہی گیا،تو اب جس آدمی کا موبائل تھا وہ آدمی اپنی بات پرافسوس کررہا ہے کہ مجھے تلاش کرناچاہیے تھا،تویہ بتائیں کہ یہ ہبہ ہوگیا ہے یانہیں ہوا، یااصل مالک کی ملکیت میں رہےگا؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

صورت مسئولہ میں اصل مالک کی ملکیت باقی رہے گی اورتلاش کرنے والا موبائل کا مالک نہیں بنے گا،لیکن مالک کو چاہیےکہ یاتواپنی بات پر قائم رہتے ہوئےاب موبائل تلاش کرنےوالے کو ہبہ کر دےیا اس کومناسب و معقول معاوضہ دے،اگر تلاش کرنے پر کوئی خرچ کیا ہے مثلا ٹریسنگ کی فیس وغیرہ تووہ دینا ضروری ہے۔

لما فی الخانیة علی ھامش الھندیة:(3/266،رشیدیة)
رجل أضل لؤلؤۃفوھبھا لآخر وسلطہ علی طلبھاوقبضھا متی وجدھا قال ابو یوسف رحمہ اللہ تعالیٰ ھذہ ھبۃ فاسدۃ لانھا ھبۃ علی خطر والھبۃ لا تصح مع الخطر وقال زفر رحمہ اللہ تعالیٰ تجوز ھذہ الھبۃ
وفی رد المحتار:(5/688،سعید)
قولہ مقبوضا) رجل أضل لؤلؤۃ فوھبھالآخر وسلطہ علی طلبھاوقبضھامتی وجدھاقال ابویوسف ھذہ ھبۃ فاسدۃ لانھا علی خطر والھبۃ لا تصح مع الخطر وقال زفر تجوز
وکذافی الھندیة:(4/381،رشیدیة)
وکذا فی دررالحکام شرح مجلة الاحکام:(2/437،العربیة)
 وکذافی الفتاوی السراجیة:(405،زمزم)
وکذا فی شرح المجلة:(3/406،رشیدیة)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش غفرلہ ولوالدیہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

13/5/1445 /24/2/2024

جلد نمبر :32 فتوی نمبر :27

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔