سوال

ایک شخص کی منگنی ہوئی وہ تنہائی میں اپنی منگیتر سے ملا پھر اس نے کچھ دنوں کے بعد اپنی منگیتر کی بہن سے زنا کر لیا تو اب اس کا اپنی منگیتر سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

الجواب باسم ملہم الصواب

منگیتر سے تنہائی میں ملنا اور سالی سے زنا کرنا دونوں سنگین گناہ ہیں، اس پر خوب خوب توبہ و استغفار کرے البتہ منگیتر کی بہن (جس سے زنا کیا ہے )کو ایک حیض آنے کے بعد منگیتر سے نکاح کر سکتا ہے ۔

لما فی الفقہ الاسلامی وادلتہ :(9/6666،رشیدیۃ )
وان زنی الرجل بامراۃ فلیس لہ ان یتزوج باختھا حتی تنقضی عدتھا
وفی البحر الرائق:(3/180،رشیدیۃ)
لو زنی باحد الاختین لا یقرب باخری حتی تحیض الاخری حیضۃ
وکذا فی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید:) 2/74،الطارق(
وکذا فی محیط البرھانی:(4 /86،دار احیاء(
وکذا فی الفتا وی التاتارخانیۃ:)4 /49،فاروقیۃ)
وکذافی بدائع الصنائع:( 2/536، رشیدیۃ)
وکذا فی البحر الرائق:) 3/163،رشیدیۃ(
وکذافی اعلا ء السنن :11/132،ادارۃ القرآن
وکذافی التنویر وشرحہ:) 4/113،رشیدیۃ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
حافظ عبدالرحیم عفی عنہ ووالدیہ
دارالافتاءجامعۃ الحسن ساہیوال
13/7/1440،2019/3/21
جلد نمبر : 18فتوی :58

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔