سوال

ایک قبرستان جسکی چار دیواری ہے،اس میں کچھ خالی جگہ ہے،کیااس خالی جگہ میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے؟جبکہ جنازہ پڑھتے وقت سامنے قبریں بھی ہیں۔

جواب

الجواب حامداومصلیا

قبروں کے درمیان نماز جنازہ مکروہ ہے۔

لمافی مجمع الزوائدومنبع الفوائد:(3/111،دارالکتب العلمیة)
عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ،ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم نھی ان یصلی علی الجنائز بین القبور
وکذافی کتاب الفقہ:(1/241،حقانیہ)
وکذافی معارف السنن:(3/297،ایچ،ایم،سعید)
وکذافی الفقہ الحنفی:(1/233،الطارق)
وکذا فی الصحیح المسلم:(1/368،رحمانیہ)
وکذا فی الھندیة:(1/107،رشیدیہ)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(2/1534)
وکذافی سنن ابن ماجہ:(1/156)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:فیصل نزیر غفرلہ
دارالافتاءجامعةالحسن ساہیوال
26،3،1443/2021،11،2
جلد نمبر 25 فتوی نمبر:127

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔