سوال

صدقہ کا مال یا قربانی کی کھال کی قیمت کسی تنظیمی کام میں استعمال ہوسکتی ہے؟مثلا جمیعت کاجلسہ،اشتہار اور وال چاکنگ وغیرہ میں۔

جواب

الجواب حامداومصلیا

صدقات واجبہ اورقربانی کی کھال کی قیمت کسی تنظیمی کام میں استعمال نہیں ہو سکتی،البتہ صدقات نافلہ استعمال ہو سکتے ہیں۔

لمافی القراٰن الکریم:(التوبة:60)
إِنّمَاالصَدَقَاتُ لِلفُقَرَآءِوالمَسٰکین والعٰمِلِین عَلِیہاوالمؤلَّفۃِ قُلُوبُھُم وفی الرّقابِ والغٰرِمِینَ وَفِی سبِیلِ اللّٰہ وابنِ السّبیلِ فریضۃً منَ اللّٰہِ واللّٰہُ عَلِیمٌ حکِیمٌ
وکذافی البحر الرائق:(3/427،رشیدیہ)
وأما بقیۃ الصدقات المفروضۃ والواجبۃ کالعشر والکفارات والنذوروصدقۃ الفطر فلایجوزصرفہا للغنی لعموم قولہ علیہ الصلاۃ والسلام (لَاتَحِلُ صَدَقۃ لغنی)خرج النفل منھا لأنّ الصدقۃ علی الغنی ھبۃ
وکذافی بدائع الصنائع:(2/157،رشیدیہ)
کما لایجوزصرف الزکاۃإلی الغنی لایجوزصرف جمیع الصدقات المفروضۃ والواجبۃ الیہ ……واما صدقۃ التطوع : فیجوز صرفھا الی الغنی لانھا تجری مجری الھبۃ
وکذافی التنویرمع الدر:(9/543،رشیدیہ)
وکذافی صحیح المسلم:(1/391،رحمانیہ)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(3/2055،رشیدیہ)
وکذافی صحیح البخاری:(1/286،رحمانیہ)
وکذافی اعلاءالسنن:(17/254،ادارةالقراٰن والعلوم الاسلامیة)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:فیصل نذیر غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاءجامعۃالحسن ساہیوال
10،5،1443/2021،12،15
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:13

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔