سوال

جانور کو ذبح کرتے ہوئے تکبیر کے الفاظ کیا ہونے چاہیيں؟اور کتنی مرتبہ تکبیر پڑھنی چاہیے؟

جواب

الجواب باسم ملھم الصواب

جانور کو ذبح کرتے ہوئے ایک مرتبہ”بسم اللہ واللہ اکبر”یا”بسم اللہ اللہ اکبر”پڑھنا شرط ہےاور تین مرتبہ پڑھنا مستحب ہے۔

لما فی تنویر الابصار مع شرحہ:(6/301،،سعید)
(والشرط فی التسمیۃ ھوالذکر الخالص عن شوب الدعاء)وغیرہ(فلایحل بقولہ اللہم اغفرلی) لانہ دعاء وسوال(بخلاف الحمدللہ او سبحان اللہ مریدا بہ التسمیۃ) فانہ یحل۔۔۔(والمستحب ان یقول بسم اللہ اللہ اکبر بلا واو۔۔۔والمتداول المنقول عن النبیﷺ بالواو۔
وفی المستدرک:(5/158، قدیمی)
عن ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھماانہ قال:یقول اللہ تبارک وتعالی:{فاذکروا اسم اللہ علیھا صواف}قال((قیاما علی ثلاث قوائم معقولۃ،بسم اللہ واللہ اکبر، اللہم منک والیک))۔ھذا حدیث صحیح علی شرط الشیخین ولم یخرجاہ۔
وکذا فی الھندیۃ:(5/285،رشیدیۃ) وکذا فی الھدایۃ :(4/435،رحمانیۃ)
وکذا فی المبسوط: (12/4، دارالمعرفۃ) وکذا فی بدائع الصنائع : (4/169،رشیدیۃ)
وکذا فی الجوھرۃ النیرۃ : (276،حقانیۃ) وکذا فی التاتارخانیۃ:(17/398،فاروقیۃ)
وکذافی تکملۃالبحرالرائق : (8/309،رشیدیۃ) وکذا فی الولوالجیۃ : (3/72،73،الحرمین شریفین)

واللہ اعلم بالصواب
محمد عابد عفی اللہ عنہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
12/06/1440- 2019/2/18
جلد نمبر :17 فتوی نمبر :170

شیئر/ پرنٹ کریں

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔