سوال

حالت اعتکاف میں مسجد میں موبائل پر فون کے ذریعے دکان،گھر کاروبار سے متعلق رابطہ کر سکتا ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

دکان، گھر،کاروبارسے متعلق بوقت ضرورت،بقدر ضرورت رابطہ کر سکتا ہے،بلا ضرورت بات کرنا یا ہر وقت اسی میں لگے رہنا اعتکاف کے آداب کے خلاف ہے۔

لمافی الفتاویٰ الھندیہ:(1/212،رشیدیہ)
ولا باس ان یتحدث بما لا اثم فیہ وفی صفحۃ 213 ولا باس للمعتکف ان یبیع ویشتری الطعام وما لا بد منہ واما اذا اراد ان یتخذ متجراً فیکرہ لہ ذلک
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(3/1765،رشیدیہ)
فلا باس بان یبیع ویبتاع فی المسجد من غیر ان یحضر السلعۃ، لانہ قد یحتاج الی ذلک بان لا یجد من یقوم بحاجتہ،لکن یکرہ تحریماً البیع لتجارۃ واحضار المبیع او السلعۃ الی المسجد ۔
وکذا فی الشامیہ(3/506،رشیدیہ)      وکذا فی مجمع الانھر(1/379،المنار)
وکذا فی الھدایہ(1/364،البشریٰ)    وکذا فی الفتاویٰ التاتارخانیہ(3/464،فاروقیہ)
وکذا فی فتاویٰ قاضیخان علی ھامش الھندیہ(1/222،رشیدیہ)
وکذا فی البحر الرائق(2/531، رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ طیب کان اللہ لہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
16/8/1443-2022/3/20
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:47

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔