سوال

دینی پروگراموں میں نعرےلگائےجاتےہیں مثلاًنعرہ تکبیریانعرہ رسالت وغیرہ توان کاکیاحکم ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

آپ صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سےمختلف مواقع پراللہ اکبرکانعرہ لگانےکاثبوت ملتاہے،تومناسب اندازمیں ہرایسانعرہ لگاناجائزہےجس کامعنی ومفہوم صحیح ہواورایسانعرہ لگاناصحیح نہیں ہےجس کامعنی ومفہوم صحیح نہ ہو۔

لما فی صحیح البخاری :(1/643،644،رحمانیة)
عن محمدسمعت انس بن مالک یقول صبّح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیبربکرۃوقدخرجوابالمساحی فلماراوہ قالوامحمدوالخمیس واحالواالی الحصن یسعون فرفع النبی صلی اللہ علیہ وسلم یدیہ وقال اللہ اکبرخربت خیبرانااذانزلنابساحۃقوم فساءصباح المنذرین۔۔۔
وفی البدایةوالنھایة:(3/25،بیروت)
ودعارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لعمربن الحطاب اولابی جھل بن ھشام فاصبح عمروکانت الدعوۃیوم الاربعاءفاسلم عمریوم الخمیس فکبررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واھل البیت تکبیرۃسمعت باعلی مکۃ
وکذافی الاصابةفی تمیزالصحابة:(2/1049،الوحیدیة)
وکذا فی الصحیح المسلم:(1/260،رحمانیة)
 وکذا فی البدایةوالنھایة :(3/155،156،بیروت)
 وکذا فی مشکوةالمصابیح:(2/479،رحمانیة)

واللہ اعلم بالصواب

تنویراحمدتابش عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

2/4/1445/ 18/10/2023

جلد نمبر :30 فتوی نمبر :121

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔