سوال

شوہر کا بیوی کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر میڈیکل سٹور کھولنا جائز ہے؟ جبکہ شوہر نے میڈیکل کی تعلیم حاصل نہیں کر رکھی، البتہ اس کو ادویات کی معلومات ہے، اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

ہماری معلومات کے مطابق میڈیکل سٹور کھولنے کے لیے اپنا سرٹیفکیٹ ہونا قانوناً لازمی ہے، کسی دوسرے کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر میڈیکل سٹور کھولنا، حکومت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور حکومت کے جائز قوانین کی خلاف ورزی شریعت کی خلاف ورزی ہے۔

لمافی القرآن المجید:(59،النساء)
یاایھاالذین اٰمنو ااطیعوااللہ واطیعواالرسول واولی الامر منکم۔۔۔۔۔
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(8/6197،رشیدیہ)
وحینٔذ تصبح القوانین والتکالیف التی تصدر عن الحاکم واجبۃ التنفیذ، کالالزام بالتجنید الاجباری وفرض الضرائب علی الاغنیاء بالاضافۃ الی الزکاۃ کلما دعت حاجۃ البلاد الی ذلک
وفی الشامیة:(4/264،ایچ۔ ایم۔ سعید)
مطلب فی وجوب طاعۃ الامام، افترض علیہ اجابتہ والاصل فیہ قولہ تعالی واولی الامر منکم وقالﷺ اسمعواواطیعوا ولو امر علیکم عبد حبشی اجدع۔۔۔۔ ولو طلبواالموادعۃ اجیبواالیھاان خیرا للمسلمین۔
وکذافی تفسیر المظھری :(2/143،رشیدیہ)
وکذافی عمدة القاری:(13/218،احیاءالتراث)
وکذافی الموسوعة الفقہیة:(19/33،علوم اسلامیہ)
وکذافی مقالات عثمانی:(2/506،معارف القرآن)
وکذافی الاشباہ والنظائرفی الفقہ الحنفی:(124،قدیمی)
وکذافی الشامیة:(4/145،ایچ۔ایم۔سعید)

 

واللہ اعلم بالصواب
محمداحسن ابراہیم غفر لہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
20/7/1443-2022/2/22
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:198

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔