سوال

عرس کا معنی کیا ہےاور اس کا منانا کیسا ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

عرس کالغوی معنی ہے شادی کی دعوت اورمجازاً اس کا یہ معنی لیا جاتا ہے کہ کسی بزرگ یا ولی کے مریدین کا اس کی وفات  کے دن اس کی قبر پر فاتحہ کی مجلس قائم کرنا ،آج کل جو عرس منایا جاتا ہے یہ ایک بدعت اور ناجائز ہے ،اس میں پائی جانے والی خرافات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

لما فی فرہنگ آصفیہ:(3/1857،الفیصل)

عرس:شادی کی دعوت،طعام عروسی و نکاح،طعام ولیمہ،بیاہ کی ضیافت(2)مجازاًبزرگوں یا مرشدوں کی سالانہ فاتحہ کی مجلس جو تاریخ وفات کو ہوا کرتی ہے اور اس میں بعض جگہ قوالی اور ناچ رنگ بھی کراتے ہیں

وفی نیل الاوطار:(4/103،دارالباز)
فلا تتخذوا القبور مساجد فانی ﺃنھاکم عن ذلک )وفیہ دلیل علی تحریم اتخاذ القبور مساجد وقد زعم بعضھم ﺃن ذلک انماکان فی ذلک الزمان لقرب العھد بعبادۃ الاوثان وردہ ابن دقیق العید( قولہ لعن اللہ زائرات القبور ) فیہ تحریم زیارۃ القبور للنساء وسیاتی الکلام علی ذلک (قولہ والسرج )فیہ دلیل علی تحریم اتخاذ السرج علی المقابر لما یفضی الیہ ذلک من الاعتقادات الفاسدۃ
وکذافی المحیط فی اللغة:(1/360،عالم الکتب)
وکذا فی فیروز اللغات:(945،فیروز سنز)
 وکذافی تفسیر المظھری:(1/485،رشیدیة)
وکذا فی حاشیة الطحطاوی:(620،قدیمی)
وکذافی ردالمحتار:(2/242،سعید)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(2/1570،رشیدیة)
وکذا فی منحة الخالق علی البحرالرائق:(2/342،رشیدیة)
وکذا فی مرقاةالمفاتیح:(3/13،التجاریة)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

26/6/1445/ 9/1/2024

جلد نمبر :31 فتوی نمبر :81

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔