سوال

میرےایک دوست کہتے ہیں بیت الخلاء میں جاتے ہوئےسر پرکپڑایا ٹوپی رکھنے کا ثبوت کہیں نہیں ہے،لیکن میں نے ایک مولوی صاحب کا بیان سناوہ کہتے ہیں سر ڈھانک کربیت الخلاءجاناسنت ہے،تواس بارےمیں احادیث مبارکہ کی روشنی میں راہنمائی فر مائیں تاکہ میں اس کواس بارے احادیث مبارکہ دکھاسکوں۔

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

بیت الخلاء میں سر ڈھانک کر جاناسنت ہےاور اس بارے میں متعدد روایات ہیں۔

لما فی حلیة الاولیاء:(7/139،بیروت)
عن ھشام بن عروۃ عن ﺃبیہ عن عائشۃ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان اذا دخل الخلاءغطی رﺃسہ واذا ﺃتی ﺃھلہ غطی رﺃسہ
وفی السنن الکبری:(1/156،بیروت)
عن حبیب بن صالح قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا دخل الخلاء لبس حذاءہ وغطی رﺃسہ
وکذافی المصنف لابن ابی شیبة:(1/29،بیروت)
وکذا فی المصنف لعبدالرزاق:(1/190،المکتب الاسلامی)
 وکذافی کنز العمال :(3/281،رحمانیة)
وکذا فی فیض القدیر:(5/163،بیروت)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

24/6/1445 /7/1/2024

جلد نمبر :31 فتوی نمبر :80

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔