سوال

چھوٹے بچے جو ابھی بالغ نہیں ہوئےوہ حفظ کی کلاس میں اگر قرآن کو بغیر وضو چھوئیں تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

نابالغ بچے قرآن پاک کو بغیر وضوچھوسکتے ہیں،لیکن ان میں جو سمجھ دار ہوں ،ان کو وضو کا کہنا چاہیے۔

لما فی المحیط البرہانی : (1 /22 ،رشیدیہ )
دفع المصحف واللوح الذی علیہ القرآن الی الصبیان وعامۃ المشایخ لم یرو بہ باسا؛لانہم غیر مخاطبین بالوضوو فی التاخیر تضییع القرآن
وفی الفتاوی الھندیة: (1 / 39 ، رشیدیہ )
ولا باس بدفع المصحف الی الصبیان وان کانوامحدثین وھو الصحیح
وکذافی ردالمحتار : (1 / 349 ،رشیدیہ )
وکذا فی الفتاوی التاتارخانیة: (1 /27،فاروقیہ )
وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(1/626،رشیدیہ)
وکذا فی الفتح القدیر:(1/172،رشیدیہ)
وکذافی مجمع الانھر:(1/43،المنار)
وکذا فی تبیین الحقائق:(1/58،امدادیہ)
وکذا فی البحر الرائق:(1/351،رشیدیہ)
وکذا فی النھر الفائق:(1/135،قدیمی)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:ولی اللہ غُفرلہ
متخصص جامعۃالحسن،ساہیوال
17/2/1443/2021/9/25
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:21

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔