سوال

کہ بعض عورتین دوران حمل یا ویسے ایک خاص قسم کی مٹی کھاتی ہیں(جو مٹی تختی لیپ کرنے کے کام آتی ہے) ایسی مٹی کھانا شرعا کیسا ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اتنی مقدار کھانے کی گنجائش ہے جو صحت کے لئے مضر نہ ہو،اس سے زائد کھانا منع ہے

لما فی الفتاویٰ العالمکیریہ:(5/341،رشیدیہ)
” وسئل عن بعض الفقھاءعن اکل طین البخاریٰ ونحوہ قال: لاباس بذلک مالم یضرہ وکراھۃ اکلہ لا للحرمۃ بل لتھیج الداء. “
وفی الفتاویٰ التاتارخانیہ:(18/144،فاروقیہ)
” سئل بعض الفقھاءعن اکل طین البخاریٰ ونحوہ قال: لاباس بذلک مالم یسرف وکراھۃ اکلہ لا للحرمۃ بل لتھیج الداء
وفی البحرالرائق:(8/338،رشیدیہ)
” واکل طین البخاریٰ لاباس بہ مالم یسرف وکراھۃ اکلہ لالحرمۃ لانہ یھیج الدم . “

واللہ اعلم بالصواب
احقر محمد عبداللہ غفرلہ ولوالدیہ کوٹ ادو
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
8/5/1443/2021/12/12
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:186

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔