سوال

ایک شخص داڑھی کٹے ہوئے کے پیچھے اس نیت سے نماز پڑھتا ہے کہ اس کاتوایک فسق میرے سامنے ہے اور میرے اندر گناہ کی زیادہ وجوہات ہیں، یہ چھوٹا فاسق ہےمیں بڑا فاسق ہوں، تونماز جائز ہے یا لوٹائے ؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

فاسق امام کی اقتداء میں کراہت کے ساتھ نمازہوجاتی ہے ، لیکن پڑھنی نہیں چاہیے۔

لما فی المبسوط:(1/40،دار المعرفہ)
“ویجوزامامۃ الاعمی والاعرابی والعبد وولد الزنا والفاسق وغیرھم احب الی.”
وفی البزازیہ:(4/55،رشیدیہ)
“والمصلی خلف مبتدع او فاسق ینال ثواب الجماعۃ لکن لاکمن صلی خلف تقی .”
وکذافی الفقہ الحنفی:(1 /265،الطارق)
وکذا فی تنویر الابصار:(1/559،سعید)
وکذافی سنن ابی داؤد :(1 /366،رحمانیہ)
وکذافی بدائع الصنائع:(1/386،رشیدیہ)
وکذافی الفتا وی الھندیۃ:(1/85،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
عبد الخالق غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
یکم ربیع الثانی1441، 28نومبر2019

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔