سوال

ایک روایت مشہورہےکہ عاجزی کی ایک علامت یہ بھی ہےکہ آدمی اپنےمسلمان بھائی کاجوٹھا پانی پی لے،اورجواپنےبھائی کاجوٹھاپانی پیئےاس کےستردرجات بلند،سترگناہ معاف اورسترنیکیاں لکھی جاتی ہیں۔اس روایت کی تحقیق مطلوب ہے۔

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

یہ روایت موضوع ہے۔اسمیں “نوح بن ابی مریم”پرشدیدجرح کی گئی ہے۔

لمافی کنزالعمال:(3/115،رحمانیہ)
“من التواضع أن یشرب الرجل من سؤر أخیہ، ومن شرب من سؤر أخیہ رفعت لہ سبعون درجۃ، ومحیت عنہ سبعون خطیئۃ وكتبت لہ سبعون حسنۃ. “الخطیب عن ابن عباس” وفیہ نوح بن أبی مریم وأوردہ ابن الجوزي فی الموضوعات.”
وفی الآلی المصنوعۃفی الاحادیث الموضوعۃ:(2/219،دارالکتب)
” من التواضع أن یشرب الرجل من سؤر أخیہ، ومن شرب من سؤر أخیہ ابتغاءوجہ اللہ تعالٰی رفعت لہ سبعون درجۃ، ومحیت عنہ سبعون خطیئۃ وكتبت لہ سبعون حسنۃ. تفردبہ نوح وہومتروک.”
و فی کشف الخفاءومزیل الالباس:(1/436،الغزالی)
” وأما ما یدور على الألسنۃ من قولھم سؤر المؤمن شفاء فیصدق بہ ما رواہ الدارقطنی فی الأفراد عن ابن عباس رفعہ من التواضع أن یشرب الرجل من سؤر أخیہ، كذا فی المقاصد فما فی موضوعات القاری من أنہما لا أصل لہما فی المرفوع، لعلہ یرید بلفظہ.”
وکذا فی مقاصدالحسنۃ:(239،النوریہ الرضویہ)
وکذا فی مسندالفردوس:(3/636،DKI)
وکذا فی الموضوعات الکبریٰ:(129،قدیمی)
وکذا فی تھذیب الکمال فی اسماءالرجال:(10/366،دارالکتب)
وکذا فی تقریب التھذیب:(2/253،قدیمی)
وکذا فی اکمال تھذیب الکمال:(6/452،DKI)
وکذا فی حاشیۃ مسندالفردوس:(3/636، DKI)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
عبدالخالق غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
شوال المکرم1441،15، 7جون2020

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔