سوال

اگرآدمی گھرمیں جماعت کرائےاورمقتدی صرف ایک عورت ہوتو وہ کس طرح نمازپڑھیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

مذکورہ صورت میں عورت پچھلی صف میں کھڑی ہواورامام کی دائیں جانب اس طرح بھی کھڑی ہوسکتی ہےکہ اس کےقدم امام کےقدموں کےپیچھےہوں۔اگربرابر کھڑی ہوگئی تودونوں کی نمازنہیں ہوگی۔

لمافی الخانیۃعلی ھامش الھندیۃ:(1/95،رشیدیہ)
“وکذالمرأۃإذاصلت مع زوجھافی البیت إن کان قدمھا بحذاءقدم الزوج لاتجوز صلاتھمابالجماعۃوإن کان قدمھاخلف قدم الزوج إلاأنھاطویلۃتقع راس المراۃفی السجودقبل راس الزوج جازت صلاتھما.”
وفی بدائع الصنائع:(1/392،رشیدیہ)
“واذاکان مع الامام امرأۃاقامھاخلفہ لان محاذاتھامفسدۃ .”
وکذا فی التنویرمع شرحہ:(1/566،سعید) وکذا فی القول الراجح:(1/88،دارالعلوم حقانیہ)
وکذا فی الفتاویٰ الھندیۃ:(1/89،رشیدیہ) وکذا فی الفتاویٰ التاتار خانیۃ:(2/273،فاروقیہ)
وکذا فی حاشیۃالطحطاوی علیٰ مراقی الفلاح:(329،قدیمی) وکذا فی ردالمحتار:(1/572،سعید)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
عبدالخالق غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
شوال المکرم1441،15، 7جون2020

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔