سوال

ایک آدمی نے گاڑی لی دو ہزار ایک دن کی اجرت پر ایک دن کے بعد گاڑی واپس کر دی اور اجرت نہیں دی اب مستاجر اسے دو ہزار کے بدلے کوئی اور چیز دے ،مثلاسائیکل یا گندم قیمت کے اعتبار سے دو ہزار سے کم ہو یا زیادہ اور موجراس پر راضی ہو جائےتوکیا یہ معاملہ درست ہے۔

جواب

الجواب باسم ملہم الصواب

سوال میں مذکور معاملہ درست ہے۔

وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ :(6/4344،رشیدیۃ)
“ان کان بدل الصلح عین مال معلوم جاز الصلح ،ویکون العقد بمنزلۃ العقد بیع الدین بالعین ۔”
وفی الفتاوی الھندیۃ:(4/231،رشیدیۃ)
“اذا وقع الصلح علی دین فحکمہ حکم الثمن فی البیع وان وقع علی عین فحکمہ حکم المبیع فما یصلح ثمنا فی البیع او مبیعا یصلح بدلا فی الصلح۔”
وکذا فی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید:3/184،الطارق
وکذا فی مجمع الانہر:3/434،مکتبۃ المنار
وکذافی بدائع الصنائع:(5/57، رشیدیۃ)
وکذا فی البحر الرائق:7/436،رشیدیۃ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حافظ عبدالرحیم عفی عنہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
28/5/1440،2019/2/4
جلد نمبر :18 فتوی نمبر 129

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔